کوئٹہ (ہمگام نیوز) چنگیز محمد حسنی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 7 سال کی طویل مدت کے بعد بھی میرا بیٹا ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب نہیں ہوسکا۔
چنگیز محمد حسنی کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کو قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے 7 سال قبل 11 جنوری 2014 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے اغواء کیا تھا جو 7 سال کی طویل مدت کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکاہے۔
چنگیز محمد حسنی ولد محمد علی کی والدہ نے وزیراعظم پاکستان، قابض پاکستانی فوج کے آرمی چیف اور نام نہاد وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو ریاستی عقوبت خانوں سے رہا کرکے ہمیں اس ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔