لندن (ہمگام نیوز) سالیہ مری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر میر تاج محمد سرپارہ کو 19 جولائی 2020 کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی میں ہمارے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
ان کی جبری گمشدگی کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں۔
میرے شوہر اور باقی تمام لاپتہ بلوچ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے 20 جولائی (ہفتہ) کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک، لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، وزیر اعظم ہاوس کے سامنے ایک پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
#ReleaseTajMuhammadSarparah
#ReleaseBalochMissingPersons