ہمگام نیوز ڈیسک: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلا دھماکا ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ایک شادی کی تقریب میں ہوا، اس کے بعد دوسرا دھماکہ جنرل اسپتال گوزا میں اور تیسرا دھماکہ آخری رسومات کے دوران ہوا۔

بورنو اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (سیما) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بارکنڈو محمد سیدو نے گوزا ٹاؤن میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔

بورنو اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔