ابوجا (ہمگام نیوز) نائیجیریا میں، جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں، ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق صوبہ بائیلسا میں، کوئی نعم البدل نہ ہونے کی وجہ سے، میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے پیدا کردہ دھوئیں سے متاثر ہو گئے ہیں۔
نیند کے دوران دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 نوجوان ہلاک ہو گئے اور بعض کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔
واضح رہے پیٹرول کی دولت سے مالا مال ملک نائیجیریا کے متعدد علاقوں کو ایک تواتر سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
عوام کو دن بھر میں اوسطاً 4 گھنٹے کے لئے بجلی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور عوام کا ایک بڑا حصّہ بجلی کی ضرورت کو جنریٹروں سے پورا کرتا ہے۔