نال :(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نال سے تعلق رکھنے والے حذیفہ غفار ولد مولوی عبدالغفار بزنجو کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے سی پیک روڈ کو احتجاجاً بند کردیا۔
اہلخانہ کے مطابق حذیفہ غفار کو 5 نومبر 2025 کو نال کے علاقے درنیلی سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حذیفہ غفار کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مظاہرے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی معطل رہی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے اہلخانہ کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور ریاستی ادارے اس عمل کے ذمہ دار ہیں۔















