چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںنال مسلح افراد کی فائرنگ دکاندار ھلاک ،تاجروں نے شہر بند کردیا...

نال مسلح افراد کی فائرنگ دکاندار ھلاک ،تاجروں نے شہر بند کردیا ،مشکے میں ایک شخص لاپتہ

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نال داد شاہ مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار احسان بلوچ کو قتل کر دیا۔ واقع کیخلاف انجمن تاجران نے ہڑتال کرکے بازار مارکٹیں بند کردیں ۔ تاہم، قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

علاوہ ازیں آواران مشکے میں پاکستانی فورسز نے باران ولد دین محمد نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق باران کا تعلق مشکے کے علاقے نوکجو شیرگی سے ہے، اور انہیں پاکستانی فورسز نے بیس دن قبل حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز