یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان صوبے لغمان کے لئے نامزد...

نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان صوبے لغمان کے لئے نامزد گورنر کو قتل کردیا

 

چارسدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل نامعلوم مسلح افراد نے پشاور کے علاقے چارسدہ میں افغانستان کے صوبہ لغمان کے لیے نامزد گورنر عبدالہادی پاسیوال کو اُسکے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالہادی پاسیوال کو طالبان نے افغان صوبے لغمان کے لئے اپنا گورنر نامزد کیا تھا مگر اُس کی اس طرح سے ہلاکت پر طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے دو دن پہلے ہی پاکستانی فوج کے ترجمان کی طرف سے اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ طالبان اب مزید افغانستان پر بروز قوت قبضہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ پاکستان پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے متعین کردہ ادارہ ایف اے ٹی ایف جو کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کیلئے مالی معاونت و مالیات کی منتقلی کے حوالے سے پاکستان پر الزامات کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے امور کی جانچ پرتال کیلئے پاکستان پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایف اےٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لِسٹ میں بھی برقرار رکھا گیا۔

پاکستان کی جانب سے اپنے اسٹریٹیجک اثاثوں کو ضائع کرنے کے پیچھے شائد وہ بین الاقوامی دباؤ ہو جس کا پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے سامنا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز