یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںنصرآباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

نصرآباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

نصرآباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ یکم جنوری 2021 کو فجر کے وقت جیل حکام نے ایک بلوچ شہری کو نصر آباد جیل میں پھانسی دے دی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق اس شہری کی شناخت جلیل اشترک ولد محمد عباس ساکن زہک ہے اس پر مالی تنازعہ پر اپنے کزن کے “قتل” کا الزام عائد کیا گیا تھا ـ جیل حکام نے گزشتہ روز قیدی کو جو تقریباً دو سال سے جیل میں تھا کو اپنی موت کی سزا سنانے کے لیے قید تنہائی میں منتقل کر دیا تھا ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس شہری کے لواحقین اور معتمرین کی طرف سے بہت کوششوں کے باوجود کہ اس کا پھانسی رک جائے لیکن ان کی خالہ نے رضامندی نہیں دی۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی رپورٹوں کے مطابق ایران میں 88 فیصد سے زیادہ پھانسیوں کی اطلاع حکام کی طرف سے نہیں دی جاتی، جسے نام نہاد “خفیہ پھانسیاں” کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 کے آغاز سے لے کر آخر تک ہیومن رائٹس نیوز اور اینالیٹیکل نیوز ایجنسی نے ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں کم از کم 70 بلوچ شہریوں کو ایران کی حکومت کی طرف سے دیے گئے پھانسیوں کو رپورٹ کیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز