Homeخبریںنصرآباد شہر میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے...

نصرآباد شہر میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے خاتون سمیت دو بلوچ شہری زخمی ہوگئے

 

نصرآباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ ۶ جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد کے گاؤں وحدت آباد عیدگاہ میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون سمیت دو بلوچ شہری زخمی ہوئے۔

اطلاع موصول ہونے تک ان شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات میسر نہیں ، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق نصرآباد (زابل) کے سے ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ ان شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد لوگوں نے موقع پر پہنچ کر قابض ایرانی نارکوٹکس فورسز کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا اور ایمرجنسی سروسز کو فون کیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے اس مسئلے پر اپنے حق میں بات کی اور کہا کہ اس دوران گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے پر توجہ نہیں دی کیونکہ اسے ڈر تھا کہ یہ فورسز جو پرائیویٹ کپڑوں میں تھے اور مسلح ڈاکو ہونے کا شبہ تھا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی شوٹنگ کے باوجود ان فورسز کا تعلق دوست محمد شہر سے تھا اور انہوں نے بلوچی لباس میں چوکیاں اور انسپکشن قائم کیے۔

واضح رہے کہ گاڑی اور زخمی مسافروں کی چیکنگ کے بعد گاڑی میں کوئی ممنوعہ چیز نہیں ملی۔

Exit mobile version