Homeخبریںنصرت آباد میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق اور تین...

نصرت آباد میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق اور تین زخمی

نصرت آباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات غیر ملکیوں کو لے جانے والی Peugeot 405 گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق اور تین زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ رات 20:30 کے قریب ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرت آباد کے علاقے میں پیش آیا۔

زخمیوں کو مبینہ طور پر دو ایمبولینسوں کے ذریعے خاتم دزاپ ہسپتال لے جایا گیا۔
اس خبر کے موصول ہونے تک زخمیوں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات میسر نہیں ہو سکا ـ

Exit mobile version