دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںنصیرآباد و جھل مگسی میں فائرنگ خاتون سمیت دو افراد قتل دوزخمی

نصیرآباد و جھل مگسی میں فائرنگ خاتون سمیت دو افراد قتل دوزخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے نازل خان اور خاتون مسماۃ(گ) کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے قتل کی وجہ کاروکاری بتائی جاتی ہے لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کی مین بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نصراﷲ لانگو کو شدید زخمی کردیا جبکہ دوسرے واقعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ارسلان نامی شخص کو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز