سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنصیر آباد :پاکستانی فوج نے بگٹی قبیلے کے4خواتین کو5 بچوں سمیت اغوا...

نصیر آباد :پاکستانی فوج نے بگٹی قبیلے کے4خواتین کو5 بچوں سمیت اغوا کرلیا:شیر محمد بگٹی

جنیوا (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسلح افواج کے اہلکاروں نے گزشتہ شب نصیر آباد کے علاقے ربی میں شیہک بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود 4 خواتین اور 5 بچوں کو جبری اغوا کرنے کے بعد نصیر آباد کیمپ منتقل کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے شیہک بگٹی کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جبکہ گھر میں موجود دیگر افراد کو فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں جن کی شناخت دھنڈو زوجہ کریم بگٹی، شوزان زوجہ شیہک بگٹی، بجاری زوجہ شیہک ، پاتی بنت کریم بگٹی، آٹھ سالہ جمیل ولد کریم بگٹی، بٹے خان ولد شیہک عمر چھ سال، زرگل زوجہ شیہک، تین سالہ آمنہ بنت شیہک، اورنوربانک بنت شیہک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے تمام خواتین و بچے بگٹی قبیلے کی زیلی شاخ شالوانی کے راہتانی ٹکر سے تعلق رکھتے ہیں۔

شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جس طرح خواتین کو اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا زمہ دار ریاست اور اس کے عسکری ادارے ہونگے کیونکہ بلوچ سماج میں خواتین کو انتہائی اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں خواتین کے اغوا پر وہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے آواز اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز