یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنواب خیر بخش مری کی تعلیمات قومی تحریک میں ہمیشہ قوم کی...

نواب خیر بخش مری کی تعلیمات قومی تحریک میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرتی رہیں گی: بی آر پی

جییوا (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں مرحوم نواب خیر بخش مری کی برسی کے موقع پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب مری نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کی خوشحالی کیلئے وقف کردی۔

شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ نواب مری نے بلوچ قوم میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نواب خیر بخش مری جسمانی طور پر ضرور ہم سے جدا ہوگئے ہیں مگر ان کی نظریات و تعلیمات ہمیشہ بلوچ قومی جہد میں ہماری رہنمائی کرینگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواب مری کی بلوچ قومی تحریک کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں پر بی آر پی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز