نواب شاہ،ڈیرہ اسماعیل ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کے علاقے نواب شاہ کیریا موری کے قریب زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ھلاک ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین کی مخالف پارٹی کے 4 افراد جیل میں ہیں جن پر قتل کا مقدمہ ہے، مقتولین کورٹ جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسمعٰیل خان کے علاقے پنیالہ میں خاندانی دشمنی کے باعث وانڈہ بیرون (اوبلین) میں 2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
یہ افسوس ناک صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا، فریقین قریبی رشتے دار ہیں، اور دیرینہ خاندانی تنازع کے باعث یہ تصادم پیش آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نقیب اللہ ولد محمد نواز، شفیع اللہ ولد مستی خان، نجیب اللہ ولد امان اللہ، جلال ولد احمد گل، نوید ولد محمد فرید، اور جہانزیب ولد محمد نواز کے ناموں سے ہوا ہے۔


