پنجشنبه, مارچ 6, 2025
Homeخبریںنوبل امن انعام کے لیے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی نامزدگی

نوبل امن انعام کے لیے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی نامزدگی

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کو اس سال کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ناروے میں مقیم بلوچ صحافی کیّا بلوچ کے مطابق، ڈاکٹر مہرنگ کی نامزدگی ان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل جدوجہد اور ثابت قدمی کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ تاہم، نامزد کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اس سال مجموعی طور پر 338 امیدواروں کے نام امن کے نعام کے لیے موصول ہوئے ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ امن کے نوبل انعام کے حتمی فاتح کا اعلان رواں سال اکتوبر میں اوسلو میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز