اورماڑہ ( ہمگام نیوز ) 29 نومبر 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے نورداد کے والدین نے اپیل کی ہے کہ انُکے بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
نورداد کے والدین نے مزید کہا کہ اگر ہمارے بیٹے پر کوئی الزام عائد ہے تو اسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اس طرح ہمیں ذہنی اذیت سے دوچار نہ کیا جائے۔
مغوی نورداد کے والدین نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارے بیٹے کی بازیابی اور ہمیں اس اذیت ناک زندگی سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔