یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںنوشکی، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پر متعدد دھماکے۔

نوشکی، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پر متعدد دھماکے۔

نوشکی (ہمگام نیوز) نوشکی قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کے قریب یکے بعد دیگرے کم از کم چار بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کو صبح ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد نے نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا جسکے بعد پاکستانی فورسز نے شدید اندھا دھند فائرنگ کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن میں آئی ایس آئی کا سب سے بڑا ہیڈکوارٹر مانا جاتا ہے جس کے اندر ایک بہت بڑا ٹارچر سیل بھی قائم ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ ہیڈکوارٹر پر ماضی قریب میں متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہیں۔ تاہم آج صبح ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز