پنجشنبه, نوومبر 14, 2024
Homeخبریںنوشکی، خاران و قلات کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی...

نوشکی، خاران و قلات کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری رہی

نوشکی، خاران (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی و خاران کے مختلف علاقے لجے، ریکو، ریخمی، ہژدہ خول اور قلات کے مضافاتی پہاڑی سلسلوں میں شروع ہونے والی فوجی جارحیت آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے نوشکی، لجے ،ریکو منجرو اور قلات کے پہاڑی سلسلوں میں وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت جاری ہیں۔

خیال رہے اس فوجی جارحیت میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں پر مشتمل قافلوں کی صورت میں بیشتر علاقوں میں نقل و عمل کے ساتھ فوج کو دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

پاکستانی فوج نے فوجی جارحیت کو وسعت دیتے ہوئے بہت سے علاقوں انجیری، ہژدہ خول، زرین جنگل، شور پارود اور گوربرات کے مختلف علاقوں میں شیلنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی یے۔

جبکہ ان مزکورہ علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا مذکورہ علاقوں سے متصل راستوں پر بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فوجی اہلکاروں نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کی ہے، جہاں سے مقامی لوگوں کیلئے مختلف قسم کے مسائل و دشواری کھڑے کیئے گئے اور روزمرہ آمد و رفت کے ٹریفک کو روک کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقامی گریب زمیندار بزگروں کی پکڑ دھکڑ کر کے تفتیش کے بہانے ان کی تزلیل کرکے انھیں سخت قسم کے جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جبکہ اس فوجی جارحیت کی وجہ سے پورے نوشکی میں انٹرنیٹ کی سہولیات اور موبائل سروسز کو بھی مکمل بند کیا گیا تھا۔

فوجی جارحیت کے دوران بہت سے علاقوں میں بلوچ مزاحمتکاروں اور پاکستانی فوج کے مابین جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ تاحال اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز