Homeخبریںنوشکی:پولیس اورنامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

نوشکی:پولیس اورنامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

نوشکی (ہمگام نیوز ) آر سی ڈی شاہراہ رخشانی آٹا مل کے قریب نوشکی پولیس نے دو مشکوک 125موٹرسائیکل سواروں کی تعاقب کی ملزمان کی جانب سے پولیس پر ہوائی فائرنگ کی گئی، دو طرفہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او نوشکی محی الدین پرکانی نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ نوشکی پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کا پیچھاکرکے انھیں حراست میں لینے کی کوشش کررہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر ہوائی فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب گئے نوشکی پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہیں۔

Exit mobile version