نوشکی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں واقع پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکواٹر کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب رات گئے تقریباً ڈیڑھ بجے نوشکی قاضی آباد میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ معلومات ملنے پر پتہ چلا کہ بم حملہ پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈ کواٹر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ نوشکی میں واقع پاکستانی انٹیلیجنس کا یہ ادارہ پچھلے کہی سالوں سے پاکستانی انٹلیجنس و تمام تر ڈیتھ اسکواڈز کے نیٹورکنگ کے لئے پورے رخشان ریجن میں سب سے اہم اور مرکزی کردار ادا کررہا ہے، جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ افراد کو ٹارچر سیلوں میں بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں قابض پاکستانی انٹیلیجنس اداروں پر اس طرح کے حملے بلوچ مسلح آذادی پسند تنظیموں کی طرف سے کی گئی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔