نوشکی / لورالائی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی سے سندھ رہائشی 5 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں ،ان میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان بھی شامل ہیں جن کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
ورثاء نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ واقعہ کے کئی دن گزرنے کے بعد بھی اب تک لاشیں علاقہ میں پہنچائی نہیں جاسکیں ہیں۔
دوسری جانب لورالائی ،ضلع موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے راڑہ ہاشم سے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد دو لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہیں۔
شناخت ہونے والوں میں فرید ولد انور جان ساکن دکی کلی سفرعلی بلوچ اورمجیب الرحمان ولد خیرمحمد، ساکن لورالائی کلی زنگیوال کدیزئی شامل ہیں۔
تیسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، جبکہ تینوں لاشیں شدید مسخ شدہ حالت میں پائی گئیں جس کے باعث واقعے کی نوعیت انتہائی سنگین قرار دی جا رہی ہے۔
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


