شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںنوشکی روڈ حادثہ 9 افراد ھلاک متعدد زخمی، خضدار وڈھ میں فائرنگ...

نوشکی روڈ حادثہ 9 افراد ھلاک متعدد زخمی، خضدار وڈھ میں فائرنگ قبائلی رہنما سمیت 2 افراد قتل

نوشکی / وڈھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں رات گئے (سوموار کی شب) آرسی ڈی شاہراہ سلطان چڑھائی کے مقام پر خوفناک روڈ حادثہ پیش آیا جس میں 9 افراد جانبحق متعدد زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق افراد میں 8 کا تعلق نوشکی اور ایک کا تعلق چھتر دالبندین سے ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جان بحق افراد کے ساتھ ساتھ متعدد زخمی بھی لائے گئے جنھیں طبی امداد دیدی گئی۔

علاوہ ازیں خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قبائلی رہنما میر غلام حیدر دولت خانزئی کو قتل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

اسطرح وڈھ میں ایک اور فائرنگ کے واقع میں عبد الرحیم نامی ایک شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ روز وڈھ کے ایک ڈاکٹر سمیت تین افراد اس وقت قتل ہوگئے جب وہ پکنک منانے نال ہڑنبو ڈیم گئے ہوئے تھے ۔

سیاسی سماجی حلقے وڈھ میں ھلاکتوں کا الزام بدنام زمانہ سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل اور اسکے بھتہ خور، جرائم پیشہ،قاتل ٹولے پر لگاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز