نوشکی/خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 26 جنوری کی رات کو مقامی ڈیتھ سکواڈ نے نوشکی کے علاقے زرین جنگل کے قریب ریخمی جل کے مقام پر محمد نور مینگل کے گھر پر جارحیت کرتے ہوئے ان کے بیٹے حبیب مینگل کو اغواء کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے 300 سے زائد مویشوں کو بھی قبضے میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع نے محرکات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے کے پیچھے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ممتاز ساسولی کا ہاتھ ہے۔
علاقے میں ایف سی اور لیویز کے متعدد چیک پوسٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اتنی بڑی کاروائی ریاستی فوج کے ایماء اور منشاء کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ متعلقہ خاندان نے اس بربریت کے خلاف لیویز کے پاس رپورٹ جمع کی ہے تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق اس واقعے میں لیویز بذات خود شامل ہے۔