Homeخبریںنوشکی سے چار بچوں سمیت پانچ افراد جبری لاپتہ

نوشکی سے چار بچوں سمیت پانچ افراد جبری لاپتہ

 

نوشکی ( ہمگام نیوز) نوشکی شہر سے متصل علاقہ قادر آباد سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر چار نوجوان بچوں
چودہ سالہ ادریس ولد حاجی اکبر، چودہ سالہ بلال ولد صاحب خان، پندرہ سالہ جلیل ولد صاحب خان، سترہ سالہ زبیر ولد میر احمد، اور نوجوان بیس سالہ خالد ولد منیر
کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں علاقے میں آکر گھروں پر دھاوا بول دیا، اس دوران خواتین سمیت دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جبری طور لاپتہ افراد میں آپ کو علم ہے دو روز قبل دشت کے علاقے سورک سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں تنویر شوہاز ولد ملا منیر اور قیوم ولد جماعت کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جنہیں کئی گھنٹوں بعد رہا کردیا گیاتھا ۔

Exit mobile version