یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنوشکی: ملک منان ماندائی کو بازیاب کیا جائے:لواحقین کی اپیل

نوشکی: ملک منان ماندائی کو بازیاب کیا جائے:لواحقین کی اپیل

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی، کلی بٹو سے پاکستانی فورسز نے بلوچ فرزند ملک منان ماندائی ولد حاجی عبدالخالق ماندائی کو 24 ستمبر 2019 سے زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کر دیا گیا ہے۔جس کے خیریت بارے ان کے فیملی کو کچھ پتہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کے لواحقین نے انسانی حقوق کے بین القوامی و مقامی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان سے جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کی بازیابی کیلئے حکومت پاکستان اور اس کے مفلوج و غیر فعال اعلی عدلیہ پر دباو ڈالے کہ وہ ریاست کی کاوئنٹر انسرجنسی پالیسی کے تحت جاری پالیسی جس میں ان اسیران کی پورے خاندان کو اجتماعی ازیت کے لیئے جبری اغوا کی پالیسی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر فی الفور روک لگا کر پابندی لگا دے۔

اس کے علاوہ لواحقین نے میڈیا کے اس بیان کے زریعئے بین القوامی انسانی حقوق کے ادارے سے کہا کہ ریاست کے اپنے ہی مروج کردہ قانون میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ ریاست پاکستان کے اپنے ہی آئین میں واضع طور درج ہے کہ کئی بھی کسی شہری پر فرد جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا ریاست کے آئین کی آرٹیکل 10 اے کے منافی و خلاف ہے کیونکہ آئین میں واضع طور پر درج ہیں کہ ریاست کے ہر فرد کو اپنے طور ازادانہ طریقے سے زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز