نوشکی (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی بس اڈہ کے قریب قائم قابض پاکستانی فورس ایف سی کی ایک چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں چوکی کے اطراف میں کھڑا ایک ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جس کی زمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔