نوشکی ،مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان نوشکی کے علاقے قادر آباد میں دھماکے کی زور دار آواز سنی گئی ،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید تفصیلات باقی ہے۔
علاوہ ازیں مستونگ میں غلام پڑنژ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں کئی ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ ہفتے کی شام کو پیش آیا، تاحال حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی یے، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بعض ڈرائیور اور معاون عملہ زخمی ہوا ہے۔


