نوشہرہ (ہمگام نیوز)آج جمعرات کے روز کے پی کے ضلع نوشہرہ میں معمول کی گشت پر چلتی پولیس وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ـ
فائرنگ سے اے ایس آئی فیاض خان سمیت دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ
حملے کی ذمہ داری ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے قبول کی ـ
یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں بھی ٹی ٹی پی کے ایک بم دھماکے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے ـ