سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںنو بلوچوں کا قتلِ عام بوسنیا کا ایک بار پھر عکس...

نو بلوچوں کا قتلِ عام بوسنیا کا ایک بار پھر عکس العمل ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) زیارت واقعہ کے خلاف بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں ،سیاسی پارلیمنٹ پرستوں سمیت سیاسی سماجی حلقوں میں شدید ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مہذب دنیا، اقوام متحدہ، امریکہ اور عالمی طاقتیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی پالیسی کو انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کر رکھا ہے۔

انھیں چاہئے بلوچ قتل عام کا انسانی بنیادوں پر نوٹس لیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نو بلوچوں کا حالیہ قتلِ عام بوسنیا کا ایک بار پھر عکس العمل ہے۔

 

انھوں نے کہاہے کہ اس حالت میں دنیا کی کوئی طاقت بلوچوں کو دفاعی جنگ شروع کرنے کے حق کو رد نہیں کرسکتا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ زیارت میں فوج ہاتھوں نو قتل ہونے والوں میں اب تک پانچ کی شناخت شمس ساتکزئی، انجینئر ظہیر، شہزاد دہوار، مختیار اور سالم کریم سے ہوا ہے ۔جبکہ چار شہدا کی شناخت باقی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز