سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںنیتن یاہو کا غزہ سے راکٹ باری کے جواب میں فوج کو...

نیتن یاہو کا غزہ سے راکٹ باری کے جواب میں فوج کو مزید تباہ کن حملوں کا حکم

یروشلم(ہمگام نیوز ڈسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے فائر کیے جانے والے راکٹوں کے جواب میں فوج کو مزید’’تباہ کن حملوں ‘‘ کا حکم دیا ہے۔
نیتن یاہو نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے آغاز سے قبل کہا کہ ’’ میں نے فوج کو آج صبح ہی غزہ کی پٹی میں دہشت گرد عناصر پر تباہ کن حملے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور اس کو غزہ کی پٹی کے گرد ٹینکوں ، توپ خانے اور پیادہ فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے‘‘۔
اسرائیل نے ہفتے کی رات غزہ کی پٹی کے ساتھ اشیاء کی نقل وحمل اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی تمام سرحدی گذرگاہوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس نے بحر متوسط میں فلسطینی ماہی گیروں کے لیے مقرر کردہ زون کو بھی بند کردیا ہے۔
گذشتہ روز غزہ کی پٹی سےا سرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب کم سے کم 90 راکٹ فائر کیے گئے تھے ۔اسرائیلی فوج نے اس کے ردعمل میں فلسطینی علاقے میں فضائی حملہ کیا تھا اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے راکٹ چلانے کی دو جگہوں کو نشانہ بنایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز