نیکشہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 21 فروری بروز منگل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ/نیکشہر کے چاہان محور میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بلوچ طلباء جاں بحق ہوئے۔
ان طالب علموں کی شناخت “فرشید رشیدی پور ولد گل محمد، “بہنام رشیدی پور ولد نور محمد اور “بہروند رشیدی پور” کے ناموں سے ہوئی ہیں جو نیکشہر شہر کوراندپ کے رہائشی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں طلبہ دیگر طلبہ کے ساتھ اسکول سے گھر واپس آرہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور ان کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی۔
تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے فقدان کے باعث بلوچ طلباء کو پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی گاڑیوں سے اسکول جاتے ہیں ، جس سے ان کو بہت سے خطرات لاحق ہیں.