Homeخبریںنیکشہر کار ریس مقابلہ حادثہ کے بعد قابض ایرانی پولیس نے 9...

نیکشہر کار ریس مقابلہ حادثہ کے بعد قابض ایرانی پولیس نے 9 بلوچ نوجوانوں گرفتاری کر لیا

نیکشہر( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ، اتوار 12 ستمبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گه/نیکشہر سے بلوچ نوجوانوں کے ایک کار ریس کے مقابلے میں کم از کم 9 بلوچ نوجوانوں کو قابض ایرانی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ـ اس رپورٹ کے آنے تک تمام گرفتار شدگان کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اندازہ لگایا جاتا ہے کہ تمام گرفتارشدگان کی عمریں اٹھارہ سال سے زیادہ بتائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 10 ستمبر کو گه شہر میں غیر معیاری سڑک پر ایک کار ریس مقابلے میں قابض ایرانی پولیس مداخلت کیا تھا اور ایک بلوچ نوجوان کی گاڑی کو اپنی گاڑی سے ٹکر مارا تھا جس سے موجود لوگوں نے مزاحمت کی جب پولیس نے ایک تماشائی شہری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے وہ شہری گرفتار ہونے سے بچ گیا ـ تاہم مقابلے میں مزاحمت بعد پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کا باعث بنی اور جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے لوگ منتشر ہوگئے ـ

Exit mobile version