کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان سے قابض پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کے شکار افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آج 3909 دن ہوگئے۔
وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی جو جبری اغواء کے شکار افراد کے لواحقین پر مشتمل ہے۔ وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے اُسی وقت سے ہی جبری اغواء کے شکار افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانی شروع کردی جو تاحال جاری ہے۔
وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقد کردہ احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 3909 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے اب تک احتجاجی بھوک ہڑتال کے علاوہ احتجاج کے دیگر دستیاب ذرائع بھی استعمال کئے ہیں جن میں وقتاً فوقتاً احتجاجی مظاہرے اور کوئٹہ سے کراچی اور پھر اسلام آباد تک ایک لانگ مارچ کا بھی انعقاد کیا تھا۔