شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوادئ تیراہ میں ’مبینہ فضائی حملوں سے بچوں سمیت 25 افراد...

وادئ تیراہ میں ’مبینہ فضائی حملوں سے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ،انسانی حقوق کمیشن کا اظہارِ تشویش

پشاور ( ہمگام نیوز ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر پیر کی صبح سے یہ خبریں موجود ہیں کہ وادئ تیراہ اکاخیل میں مبینہ فضائی حملے میں کئی بچوں وخواتین سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعض اراکین نے بھی ’مبینہ فضائی حملوں‘ کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے وادئ تیراہ میں ایک حملے میں کم از کم خواتین بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ اسے خیبرپختونخوا کے علاقے تیراہ اکاخیل میں پاکستانی فورسز کی فضائی حملوں‘ کی اطلاعات ملی ہیں جن میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کی بھی خبریں ہیں۔ کمیشن کو ان واقعات پر گہری تشویش ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پیر کی صبح سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وادئ تیراہ میں مبینہ فضائی حملے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعض اراکین نے بھی ’مبینہ فضائی حملوں‘ کی تصدیق کی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن سہیل آفریدی نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسے بچوں اور شہریوں کی مبینہ فضائی حملے میں ہلاکت کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔ حکام واقعے کی تحقیقات اور ذمے داران کے تعین کے لیے فوری اور غیر جانب دارانہ انکوائری کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز