Homeخبریںواشک میں اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک 6...

واشک میں اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک 6 زخمی

 

واشک(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد کا اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح منشیات فروشوں کا حملہ۔ حملے میں  2 اہلکار ہلاک 6 زخمی۔ فورس کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

کوئٹہ میں اے این ایف کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے این ایف کے اہلکاروں پر یہ حملہ ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں کیا گیا، جہاں فورس پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کے اہلکاروں نے ضلع واشک میں ایک بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کاروائی کے بعد واپس جاتے وقت مہراب لوگ علاقے کے مقام پر منشیات فروشوں نے اے این ایف کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

Exit mobile version