سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںواش میں بلوچ کسانوں کی کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی گئ

واش میں بلوچ کسانوں کی کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی گئ

واش/خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 7 جون کی دوپھر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش/خاش میں بلوچ کسانوں کی گندم کی کھیتوں کو آگ لگا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے لگ بھگ واش شہر کے علاقے نجف آباد میں گندم کی کھیتوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہواؤں کی وجہ سے گندم کے دس کھیتوں پر آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے جل کر تمام کھیت تباہ ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے زرعی ماہرین کے ذریعہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دریں اثنا حالیہ ہفتوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں متعدد مشکوک آتشزدگی کے واقعا پیش آ رہے ہیں جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ آتشزدگی کے تمام واقعات کسی منظم طریقے سے کیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز