Homeخبریںوزیر، سمیع، عبدالغنی، عباس، جیہند اور عبدالحئی کرد کو بازیاب کیا جائے:...

وزیر، سمیع، عبدالغنی، عباس، جیہند اور عبدالحئی کرد کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے وزیر، سمیع، عبدالغنی، عباس، جیہند اور عبدالحئی کے لواحقین نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔

لواحقین کے مطابق 3 مارچ 2015 کو ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں وزیر احمد ریکی ولد حاجی شفیع محمد کو اس کے بھائی کبیر احمد کے ساتھ پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کیا تھا، کبیر احمد کو ایک سال پہلے رہا کردیا گیا جبکہ وزیر احمد ابھی تک بازیاب نہ ہو سکے۔

21 مئی 2018 کو قابض پاکستانی فوج نے عبدالحئی کرد کو کوہ باش ہوٹل مچھ سے اغواء کیا تھا، سمیع میر احمد کو 31 اگست 2018 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور لیویز ملازم عبدالغنی کو قابض پاکستانی فوج نے نوشکی احمدوال سے 13 مارچ 2019 کو اغواء کیا تھا جبکہ عباس اور ان کے والد جیہند کو5 دسمبر 2019 کو ضلع واشک کے علاقے بیسیمہ سے اغواء کیا گیا تھا جو ابھی تک ریاستی ٹارچر سلوں میں قید ہیں۔

جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان کے عزیزوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منا سکیں۔

Exit mobile version