Homeخبریںولایت فرح میں طالبان وافغان فورسزکےدرمیان شدید جھڑپیں

ولایت فرح میں طالبان وافغان فورسزکےدرمیان شدید جھڑپیں

( ہمگام ویب نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مغربی ولایت ‘فرح ‘ جو کہ ایران سرحد سے متصل واقع ہے۔ ماضی میں افغان حکام نے بعض اوقات ان ولایت میں بدامنی کو ہوا دینے و طالبان کو کمک فراہم کرنے کے حوالے سے ایران پر الزامات لگائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے مختلف اطراف سے فرح شہر پر حملہ کردیاہے۔ افغان وزارت دفاع اور داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ اُن کی سلامتی افواج نے فرح شہر کے شمال میں طالبان کی پیش قدمی روک دی ہے۔ منگل کی دوپہر ایک مشترکہ اخباری پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ شہر سے چند ہی کلومیٹر دور افغان فوج نے طالبان سے لڑائی جاری رکھی ہے۔طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی کے دوران اُن کے جنگجووں نے کئی ایک سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا، جن میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کا مقامی دفتر شامل ہے،طالبان کے اس دعوے کی وزارت داخلہ کے ترجمان، نجیب دانش نے تردید کی ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ افغان فوج کی مدد کیلئے امریکی فوج کی کمک پہنچ گئی ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا یے کہ طالبان شہر کے جیل پر قابض ہو سکتے ہے۔افغانستان کے مغربی صوبہٴ فرح کے دارالحکومت، فرح شہر سے گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، افغان افواج نے کہا ہے کہ طالبان کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔افغان قومی فوج کی ’سیکنڈ برگیڈ‘ کے ترجمان، نورالخالقی کے مطابق، منگل کی علی الصبح اُس وقت شدید لڑائی چِھڑ گئی جب شمال کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی اور صوبے کے مرکزی علاقے میں تین کلومیٹر اندر گھس آئے۔فوج کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ لڑائی زیادہ تر شہر کےشمالی اور مغربی علاقوں میں ہوئی۔مقامی زرائع کے مطابق طالبان شہر کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔جہاں انھوں نے بہت سے سرکاری دفاتر کو آگ لگادی۔اس جنگ میں افغان اسپیشل فورسز کے کمانڈوز بھی شامل ہے۔اس جنگ میں طالبان و افغان سیکورٹی فورسز کے بہت سے اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔سرکاری زرائع کے مطابق چھ افغان سیکورٹی اہلکار جانبحق چارزخمی طالبان کے دس اہلکار ہلاک اور بارہ کے قریب زخمی ہوئے۔تاہم گھمسان جنگ کی وجہ سے ابھی تک افغان سیکورٹی فورسز،طالبان کے جنگجووں و عام شہریوں کے ہلاکت کے درست معلومات نہ ہو سکی۔

Exit mobile version