وندر ( ہمگام نیوز) صدیوں سے زیر تصرف ہمارے آباؤ اجداد کی اراضیات کو لینڈ مافیا نے اپنے نام پر لیز کرکے ہمیں ہمارے حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہنگول کے بزرگ شخصیت بجار بزنجو بلوچ محمد قاسم انگاریہ اور لعل محمد نے پریس کلب وندر میں اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ ہماری اراضیات کو تحصیل لاکھڑا کے ایک سرکاری ٹھیکیدار کو لیز پر دی گئی ہم صدیوں سے ہنگول کنڈملیر پھور و دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ان اراضیات کی دیکھ بھال کررہے ہیں مگر اس وقت دور جدید میں چند بااثر لوگوں نے ہماری اراضیات پر زور زر اپنے نام لیز کرائی ہے اور ہنگول ندی ریت بجری و دیگر کنسٹرکشن کے لیے مٹی وغیرہ لے جاتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مافیا سے ہماری آباؤ اجداد سے زیر تصرف اراضیات کی لیز کو کینسل کرواکر ہمیں نجات دلائی جائے اور اصل حقداروں کے نام کی جائے۔