Homeخبریںوٹامن بی12کی کمی سےڈپریشن،تھکاوٹ،غنودگی اورغصہ کااحساس ہوتا ہے

وٹامن بی12کی کمی سےڈپریشن،تھکاوٹ،غنودگی اورغصہ کااحساس ہوتا ہے

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) حال ہی میں امریکہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے طب کے شعبے سے متعلق تحقیق کاروں کا کہنا ہیں۔وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے انسانی جلد زردی مائل ہوجاتا ہے۔ویسے تو یہ یرقان کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے مگر وٹامن بی 12 کی کمی سے بھی جلد کی رنگت زردی مائل ہوسکتی ہے، خون کے سرخ خلیات کے بننے کا انحصار اس وٹامن پر ہوتا ہے اور وہ متاثر ہو تو اینیمیا کی ایک قسم کا خطرہ بڑھتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی اعصابی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس جیسا ہوتا ہے، اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ مستقل نشانہ بنانے لگتی ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی ریڑھ کی ہڈی، عصبی خلیات اور دیگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور کمر جھک جاتی ہے۔نظام ہاضمہ کے مسائل کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان میں سے ایک وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہے، اگر اس کو نظرانداز کیا جائے تو قبض شدید ہوسکتی ہے، بدہضمی، گیس، ہیضہ اور کھانے کی خواہش ختم ہوسکتی ہے۔ اس وٹامن کی کمی غذائی نالی کے فنکشن پر منفی طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے اور اس سے بچاﺅ کا طریقہ اس وٹامن کے سپلیمنٹ کا استعمال ہوتا ہے، تاہم اس کیلئے ڈاکٹر کو چیک کرانے کے بعد لینا چاہئے۔اگر آپ گوشت کھانا پسند نہیں کرتے تو وٹامن بی 12 کی کمی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے اور عام طور پر اس کی علامت منہ سے ظاہر ہوتی ہے یعنی زبان سوج جاتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال بدتر ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ وٹامن گوشت، چکن، مچھلی، انڈوں وغیرہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ تو قدرتی امر ہے کہ جسم میں اگر کسی اہم وٹامن کی کمی ہو تو ڈپریشن اور چڑچڑے پن کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، وٹامن بی 12 کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کیونکہ اس کی کمی دماغ میں ایک ہارمون سیروٹونین بننے کے عمل کو متاثر کرتی ہے، یہ ہارمون مزاج کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کی کمی ڈپریشن وغیرہ کا باعث بن سکتی ہے۔وٹامن بی 12 کی کمی بینائی کے لیے بھی خاص طور پر ضروری عناصر کو متاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں نظر کی کمزوری کا سامنا ہوسکتا ہے، ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بہت عام ہوتی ہے، جس کا اظہار مختلف عوارض کی شکل میں ہوتا ہے۔
درحقیقت وٹامن بی 12 متعدد جسمانی افعال کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور حیران کن طور پر بیشتر افراد اس کی کمی کی علامات کو نظر انداز کردیتے ہیں اس وٹامن کے سپلیمنٹ کا لمبے عرصے تک استعمال نظر دھندلانے کا خطرہ کم کرتا ہے۔اگر آپ گوشت کھانا پسند نہیں کرتے تو وٹامن بی 12 کی کمی کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور عام طور پر اس کی علامت منہ سے ظاہر ہوتی ہے یعنی زبان سوج جاتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال بدتر ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ وٹامن گوشت، چکن، مچھلی، انڈوں وغیرہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔وٹامن بی 12 کی ایک اور ممکنہ علامت سانس گھٹنا یا لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔ یہ وٹامن بی ہیموگلوبن بننے کے لیئے اہم کردار ادا کرتا ہے جوکہ دوران خون کے ذریعئے جسم کو آکسیجن پہنچاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وٹامن کی کمی سے جسم کو آکسیجن کی فراہمی کم ہوتی ہے اور سانس گھٹنے اور کمزوری جیسی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔ اگر غیرمتوقع تھکاوٹ، سانس لینے میں مشکل، زبان پھولنے کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ماہرین طب کے مطابق جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ وٹامن بی 12 کی کمی کی عام ترین علامات میں سے ایک ہے، جب اس وٹامن کی سپلائی کم ہوتی ہے تو جسم میں خون کے سرخ خلیات بننے کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے جو کہ آکسیجن کی فراہمی کے لیے ضروری ہے، ایسا ہونے پر غنودگی، تھکاوٹ، غصہ اور سرہلکا ہونے جیسے احساسات ہوسکتے ہیں۔ عام طور پر لوگ ان علامات کو نیند کی کمی، طویل دفتری اوقات اور تناﺅ کا باعث سمجھتے ہیں، تاہم اگر حالت بدتر ہو تو کسی ماہر طب سے رجوع کریں جو وٹامن بی 12 کے لیول کا بلڈ ٹیسٹ کا مشورہ دے سکے گا۔اور آپ کو یہ سمجھنے میں نہایت آسانی ہوگی۔کہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12 کی پوزیشن کس لیول پر ہے ؟ یہ تو قدرتی امر ہے کہ جسم میں اگر کسی اہم وٹامن کی کمی ہو تو ڈپریشن اور چڑچڑے پن کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، وٹامن بی 12 کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کیونکہ اس کی کمی دماغ میں ایک ہارمون سیروٹونین بننے کے عمل کو متاثر کرتی ہے، یہ ہارمون مزاج کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کی کمی ڈپریشن وغیرہ کا باعث بن سکتی ہے۔روزمرہ بحث مباحثہ میں اگر کسی کو زیادہ غصہ کا شکار پایا جائے تو اس کامطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ وٹامن بی 12 کی کمی کا شکار ہے۔

Exit mobile version