Homeخبریںوڈھ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،کوئٹہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی

وڈھ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،کوئٹہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سب تحصیل آڑنجی کے علاقہ چکڑو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی ریلہ نے ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت تین افراد کو بہاکر لے گئی۔علاقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ کے علاقہ سب آڑنجی میں طوفانی بارشوں کے طغیانی آنے سے تین افرادعلی حیدر ولد محمد ابراہیم قوم سنگوزئی، مسماۃ ذلیخہ زوجہ علی حیدر، سلیمہ بنت خدا بخش کو سیلابی ریلہ کی بے رحم لہروں نے اپنے ساتھ بہا لے گئی ،۔لوگوں نے اپنی مدد آپ اپنے پیاروں کی لاشوں کو تلاش کرکے نکالی دیا۔ تاہم سرکاری سطح پر کوئی امدادی کاروائی نہیں کی گئی۔دریں اثناء بی این پی خذینئی مسجد براہمزئی کے یونٹ سیکرٹری محمد اسمائیل مینگل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاحال کوئی امدادی کام نہیں ہوا ہے لوگوں کے گھر گر کر تباہوگئے ہیں ۔
رند گڑھ کے علاقے ایسٹرن بائی پاس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلو م افراد نے رند گڑ ھ کے علاقے ایسٹرن بائی پاس میں فائرنگ کرکے محمد فاروق کو شدید زخمی کردیا ۔ پولیس زخمی کو ہسپتال میں میں داخل کردیا ہے۔ 

Exit mobile version