شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںوڈھ کی صورتِ حال؛ رات گئے فائرنگ اور گولہ باری سے کالج...

وڈھ کی صورتِ حال؛ رات گئے فائرنگ اور گولہ باری سے کالج کی عمارت کو نقصان، دو افراد زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) وڈھ میں ریاستی ڈیتھ اسکوڑ کے سرغنہ شفیق مینگل اور بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کی مسلح جتھوں کے درمیان رات گئے سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ صبح ہوتے ہی رک گیا ہے۔

گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث انٹر کالج پر مارٹر گولہ گرنے سے کالج کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم وہاں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صبح ہوتے ہی ڈی سی (خضدار) نے سیکیورٹی اداروں کی مدد سے فریقین کے نجی مورچوں کو ختم کرکے وہاں لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔

دیگر جانب گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انکی شناخت نہ ہو سکی جب کہ ڈی سی (خضدار) کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز