کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے میڈیا پر جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ عید عالمِ اسلام کیلئے ایک ایسی خوشی کا تہوار ہے جو ایک زندگی کی دلیل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید پر عالمِ اسلام خوشی منانے پر مصروف ہے لیکن افسوس اسی مذہب سے تعلق رکھنا والی بلوچ قوم آج اسلامی ریاستِ پاکستان کے مسلمانوں کے ہاتھوں اپنی فرزندوں کی شہادتوں اور گمشدگیوں پر عید منانے سے یکسر محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ریاستِ پاکستان کے خفیہ اداروں کی دہشتگردانہ اور ظالمانہ کارراوائیوں کی وجہ سے بلوچ قوم نے عید منانے کا رواج مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وی بی ایم پی کی جانب سے ہر سال کی عیدوں کی طرح اس عید کے روز بھی سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب پر ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔