Homeخبریںوی بی ایم پی کی لاپتہ افراد کے مسئلے پر آل پارٹیز...

وی بی ایم پی کی لاپتہ افراد کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو دعوت

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر کے ساتھ نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، جماعت اسلامی، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کو وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 10 دسمبر (انسانی حقوق کے عالمی دن) کے موقع کی مناسبت سے کوئٹہ پرس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دی۔ سیاسی پارٹیوں اور وکلاءسماجی تنظیموں اور یونینز نے آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی پارٹیوں اور تنظیموں کی طرف سے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی۔

Exit mobile version