Homeخبریںٹرالر اور کار کے درمیان تصادم، 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم، 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

اوتھل(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مکران کوسٹل ہائی وئے بزی ٹاپ کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت آصف ولد محمد نادر اور رضوان ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے بتایا جارہا ہے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت موسیٰ، صادق، سجاد اور عزیز شامل کے ناموں سے ہوگئی ہے جن کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version