منگھوپیر (ہمگام نیوز )ہمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق منگھوپیر، ناردرن بائی پاس پر ٹرالر نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس میں دعا ہوٹل کے قریب ٹرالر نے گدھا گاڑی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص کا نام مصطفی بتایا گیا ہے۔