دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپاسداران انقلاب پر خودکش حملے کابدلہ سعودی،عرب امارات وامریکہ سے لینگے:اعلی ایرانی...

پاسداران انقلاب پر خودکش حملے کابدلہ سعودی،عرب امارات وامریکہ سے لینگے:اعلی ایرانی جرنل

تہران(ہمگام نیوزڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک تقریر میں سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے بقول ان کے ان کا ملک کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ’’ہم نے جنگ کے لئے کمر کس لی ہے۔ ہم دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائےگا۔ سعودی حکومت جان لے، کہ وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گی۔‘‘پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے گذشتہ ماہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاھدان ،خاش میں ہونے والے خودکش حملے کا سعودی عرب اور امارات سے بدلہ لینے کی بھی دھمکی دی تھی۔یاد رہے قابض ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب سرگرم سنی مسلح تنظیم جیش العدل نے ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بریگیڈئیر جنرل سلامی کے بہ قول امریکا کی ’’پریشانی کے بعد دنیا میں اس کا سپر پاور ہونے کا دعوی مشکوک ہو کر امریکہ کو بھی شکست ہو چکی ہے۔اسرائیل نفیساتی جنگی حربوں کے ذریعے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔‘‘ بریگیڈیئر جنرل حسن سلامی نے اپنی تقریر کے مخاطب دستوں پر زور دیا کہ ’’وہ آگے بڑھیں کیونکہ ہمارے دشمن بے دست وپا ہو کر تتر بتر ہو رہے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے دشمن کے خلاف ایک جگہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر لڑیں گے۔ ہماری جنگ مقامی نہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کو شکست فاش دینا چاہتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ایران کو اپنی میزائل صلاحیت کو بڑھوتری دینے سے روکنے کے لئے گذشتہ ماہ یورپ نے تہران پر دباو ڈالا تھا، جس پر جنرل سلامی نے انہیں بھی سخت سخت انداز میں ایسے مطالبات سے باز رہنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’تہران اپنی ضرورت اور تبدیل ہوتی ہوئی دفاعی حکمت کی روشنی میں اپنے میزائلوں کی رینج بڑھانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے۔‘‘پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے گذشتہ ماہ ہونے والے حملے کا سعودی عرب اور امارات سے بدلہ لینے کی بھی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز