کوئٹہ ( ہمگام نیوز)تربت شہر میں قابض ایف سی اور حساس اداروں نے چار بلوچ فرزندوں کو اغواء کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کے روز تربت میں پاکستانی آرمی نے تربت شہر سے چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جبکہ دوسرے موقع پر کوئٹہ کے بارونق علاقے امداد چوک سے پولیس کو دوران گشت ایک شخص کی لاش ملی جسے قبضے میں لیکر شناخت کے لئے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے ۔


