Homeخبریںپاکستانی جناح جیسے انگریزوں کے جاسوس کو اسلام سے جوڑ کر لوگوں...

پاکستانی جناح جیسے انگریزوں کے جاسوس کو اسلام سے جوڑ کر لوگوں کی ہمدردیاں اور وفاداریاں پنجاب کے مفادات کے تحفظ کے لئےاستعمال کرتے ہیں: حیربیار مری

لندن(ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اے آر وائی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں ہونے والی گفتگو جس میں وہ قیام پاکستان کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آپ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟

انہوں طنزیہ انداز میں اس پروگرام میں ہونے والی گفتگو کو پریوں کی کہانی قرار دیا جس میں وہ مقرر جناح کا ہمارے پیغمبر کے ساتھ ملاقات کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ محمدٌ نے جناح کو حکم دیا تھا کہ وہ برصغیر میں جاکر مسلمانوں کی قیادت کریں۔

حیربیار مری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ محمد علی ولد جناح بھائی پونجا انگریزوں کے جاسوس تھے اور پاکستانی کس طرح سے اس کو اسلام سے جوڑ کر جناح اور پاکستان کو انتہائی بے شرمی سے مقدس بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ مذہب (اسلام) کو جھوٹے طریقے سے پنجاب کے مفادات کے لئے استعمال کرنا ایک سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے جس میں پنجاب ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو بیچ میں لاکر لوگوں کو زبردستی اور مکارانہ جھوٹے طریقے سے پاکستان سے جوڑے رکھے تاکہ مذہب کی وجہ سے لوگوں کی ہمدردیاں اور وفاداریاں بنائے رکھی جاسکیں۔

حیربیار مری نے اپنے ٹوئیٹ میں بلوچستان اور آزاد بلوچستان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے۔

Exit mobile version