گجرات(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک۔
حادثے میں پاکستانی فوج کے دو پائلٹ میجر عمر سکنہ گجرات اور لیفٹننٹ فیضان سکنہ کلر کہار ہلاک ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ پائلٹ کی نااہلی اور عدم مہارت کی بنا پر گجرات کے قریب ایک گاوں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجہ سے دونوں ہوا بازوں کی علاوہ کسی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ تقریبا ہر دو ماہ بعد پاکستان میں اس نوعیت کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔


